عظمیٰ نیوز سروس
جموں// صوبائی کمشنر جموں، رمیش کمار نے ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں سماج کے پسماندہ، کمزور، پسے ہوئے اور کمزور طبقات کے لیے فلاحی اقدامات کے نفاذ اور محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے مختلف سرکاری سکیموں کے فوائد میں توسیع کے عمل کا جائزہ لیا۔صوبائی کمشنرنے محکمہ سماجی بہبود کی مختلف سکیموں جیسے مربوط سماجی تحفظ سکیم (ISSS) اور نیشنل سوشل اسسٹنس پروگرام (NSAP) کے تحت زیر التواء پنشن کیسوں کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ متعلقہ ڈپٹی کمشنروںنے صوبائی کمشنروں کو موصول ہونے والی درخواستوں کی کل تعداد اور زیر التوا ہونے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے ڈی سی اور ضلع سماجی بہبود کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ گاؤں اور بلاک کی سطح پر خصوصی کیمپ منعقد کریں تاکہ تمام زیر التوا مقدمات کو ایک ہفتے میں نمٹا دیا جا سکے۔صوبائی کمشنرنے مختلف سکالرشپ سکیموں کی حالت کا بھی جائزہ لیا اور ڈپٹی کمشنروںاور چیف ایجوکیشن آفیسروں کو ہدایت کی کہ وہ تصدیق کا عمل مکمل کریں اور محکماتی سربراہان کوزیر التواء معاملا ت کو جلد از جلد صاف کرنے کو یقینی بنائیں۔اضلاع میں یوم اساتذہ کی تقریبات ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں نے صوبائی کمشنرکو انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے ڈی سیز اور سی ای اوز کو اضلاع میں گاندھی جینتی منانے کا منصوبہ تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔