کپوارہ//صوبائی سر براہ کشمیر بصیر احمد خان نے پیر کو سرحدی ضلع کپوارہ کا دورہ کر کے ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب کپوارہ دورے کے دوران لوگو ں سے ملاقات کے دوران دئے گئے ترقیاتی کامو ں کا جائز ہ لیا جبکہ ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہا نگیر نے صوبائی سر براہ کو ضلع میں وزیر اعلیٰ کی جاب سے دیئے گئے کامو ں کا تفصیلی خاکہ پیش کیا ۔پیر کے روز صو بائی سر براہ کشمیر بصیر احمد خان کپوارہ پہنچ گئے اور یہا ں پر ایک مٹینگ کی صدرات کی تاکہ گزشتہ سال کے ستمبر مہینے میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے کپوارہ میں عوامی دربار میں لوگو ں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے موقع پر ہی حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ ضلع میں درجنوں تعمیراتی کامو ں کا بھی اعلان کیا جس میں کئی رسیونگ اسٹیشنو ں کا درجہ بڑھایا گیا اور متعدد علاقوں میں بجلی کے نا قص نظام کی بہتری کیلئے ترسیلی لائنو ں کی مرمت اور نئے بجلی کے کھمبے نصب کرنے شامل ہیں ۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعمیرات عامہ کو بھی کئی علاقوں کی سڑکو ں پر میگڈم بچھانے کے علاوہ دیگر محکمو ں کو بھی بھی ہدایت دی کہ لوگو ں کو پینے کے پانی کے علاوہ دیگر ترقیاتی کامو ں کو مکمل کر نے کی ہدایت دی ۔صوبائی سر براہ کشمیر بصیر احمد خان کو کپوارہ میں ایک میٹنگ کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر خالد جہانگیر نے تفصیلی خاکہ پیش کیا اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے ضلع میں 157تعمیراتی کامو ں کو منظوری دی گئی اور ان میں 69مکمل کی گئی جبکہ 29پرسکمیو ں پر کام شد و مد سے جاری ہے اور59سکیمیں زیر تعمیر ہیں ۔صوبائی سر براہ بصیر احمد خان نے ضلع میں ہورہی تعمیراتی کامو ں پر جاری کام سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا ۔صوبائی سر براہ نے ڈسٹرکٹ جیل کپوارہ کا بھی دورہ کیا اور وہا ں پر قیدیو ں کے لئے سکل ڈیو لپمنٹ کورس کا افتتاح کیا ۔