نئی دہلی // قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میںگرفتار متحدہ جہاد کونسل چیئرمین سید صلاح الدین کے فرزند سید شاہد یوسف کی عدالتی تحویل میں5فروری تک کی توسیع کے احکامات صادر کئے ہیں ۔این آئی اے نے 24 اکتوبر 2017 کوسید شاہد یوسف کو پوچھ تاچھ کیلئے نئی دلی طلب کرنے کے بعد باضابطہ طور گرفتار کرلیا۔42سالہ شاہد یوسف کو منی لانڈرنگ کے سلسلے میںحراست میں لیا گیا ہے اور یہ کیس سال2011کا ہے۔ جمعہ کو این آئی اے کے خصوصی جج او پی سینی کی عدالت میں’’اِن کیمرہ‘‘ سماعت کے بعد شاہد یوسف کی عدالتی تحویل میں5فروری تک کی توسیع کے احکامات صادر کئے ۔واضح رہے کہ این آئی اے نے اس کیس کے سلسلے میںسید علی گیلانی کے قریبی ساتھی غلام محمد بٹ،محمد صدیق گنائی، غلا م جیلانی لیلو اورفاروق احمد ڈگہ کے خلاف دو چارج شیٹ دائر کئے ہیں۔یہ چاروں بھی اِس وقت دلی کی تہاڑ جیل میں نظر بند ہیں۔