صفاپورہ میں متعدد سٹریٹ لائٹ بیکار

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
گاندربل//ارشاد احمد//صفاپورہ میں دو ماہ قبل لاکھوں روپے خرچ کرکے مین مارکیٹ میں متعدد سٹریٹ لائٹس نصب کی گئیںجو خراب ہوگئی ہیں۔صفاپورہ میں پانچ سال قبل سٹریٹ لائٹس نصب کی گئی تھیں جو بلا خلل چل رہی تھی ۔ دو ماہ قبل مانسبل ڈیولمپنٹ اتھارٹی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر چل رہی درجنوں سٹریٹ لائٹس کو نکال کر ان کے بدلے نئی سٹریٹ لائٹس نصب کیں اورصرف 2ماہ کے دوران ہی 5سٹریٹ لائٹ خراب ہوگئیں جس کی وجہ سے فجر اور عشاء کی نماز ادا کرنے والے نمازیوں کو تاریکی میں آنے جانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں کے ایک وفد نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ"پانچ سال قبل نصب کی گئی سٹریٹ لائٹ ٹھیک چل رہی تھی تاہم سمجھ میں نہیں آتا کہ ان کو ہٹاکر ان کی جگہ پر لاکھوں روپے خرچ کرکے نئی لائٹس نصب کی گئیں جن میں سے پانچ سٹریٹ لائٹس دو ماہ کے دوران ہی بیکار ہوگئی جس کی باتحقیقات ہونی چاہئے ۔اس بارے میں مانسبل ڈیولمپنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر  سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ لائٹس کب تبدیل کی گئی ہے اور جلدی کیوں خراب ہوئی ، اس کا پتہ لگایاجائیگا ۔ انہوںنے مزید کہاکہ خراب پڑی سڑیٹ لائٹ کو ٹھیک کردیا جائے گا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *