واشنگٹن // امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر مشیر اسٹیفن ملر کورونا وائرس سے متاثرہ پائے گئے ہیں۔ اس بارے میں وائٹ ہاو¿س کے اہلکار نے اطلاع دی۔
ملر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا” گزشتہ پانچ دن سے میں الگ تھلگ مقام سے کام کر رہا تھا اور ہر روز میرا ٹسٹ منفی آیا تھا۔ لیکن آج میرا کورونا ٹسٹ پازیٹو آیا ہے اور میں فی الحال قرنطین میں ہوں۔“
صدر ٹرمپ سمیت وائٹ ہاو¿س کے متعدد عہدیدار بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ملر کی اہلیہ ، نائب صدر مائک پینس کے مواصلات کی ڈائرکٹر کیٹی ملر بھی مئی میں کورونا سے متاثر پائی گئی تھیں۔
دریں اثنا مسٹر پینس کے پریس سکریٹری ڈیون او مالی نے منگل کو ٹویٹ کیا کہ نائب صدر کا ٹسٹ ایک بار پھر منفی ہوگیا ہے۔ ان کے ڈاکٹر نے کہا”نائب صدر مائک پینس معمول کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہیں قرنطین میں رہنے کی ضرروت نہیں ہے“۔