اجودھیا// یواین آئی// صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند 29اگست کو اجودھیا میں رام للا کا درشن اور پوجا پاٹ کریں گے ۔وشو ہندو پریشد کے ریجنل میڈیا انچارج شرد شرما نے کل یہاں کارسیوک پورم میں کہا کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند کا اجودھیا آمد 29اگست کو متوقع ہے ۔ ان کے اجودھیا آمد کے سلسلے میں یہا کے سنت دھرم آچاریہ میں خوشی کی لہر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق 29اگست کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ سے بذریعہ ٹرین اجودھیا جائیں گے۔