یو این آئی
نئی دہلی// بھائی بہن کی مقدس محبت کا تہوار رکھشا بندھن اتوار کو ملک میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔صدر دروپدی مرمو نے لوگوں کو رکھشا بندھن کی مبارکباد دی اور خواتین کو محفوظ رکھنے اور ان کا احترام کرنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ صدر نے اپنے پیغام میں کہا۔’’رکشا بندھن کے خاص دن پر، میں سب کو اپنی گرمجوشی سے مبارکباد اور نیک خواہشات بھیجتا ہوں۔ یہ تہوار، جو بھائیوں اور بہنوں کے درمیان محبت اور اعتماد کا جشن مناتا ہے، ہمیں یہ بھی سکھاتا ہے کہ ہم تمام بہنوں اور بیٹیوں کا خیال اور احترام کریں‘‘۔انہوںنے کہا’’مجھے امید ہے کہ اس دن ہر کوئی ہمارے معاشرے میں خواتین کے تحفظ اور احترام کو یقینی بنانے کا وعدہ کرتا ہے‘‘۔اس کے ساتھ ہی نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور دیگر لیڈروں نے بھی بھائی بہن کے اس تہوار پر عوام کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مبارکباد کے پیغامات دئے۔ دھنکھڑ نے کہاکہ بھائیوں اور بہنوں کے درمیان مقدس بندھن کا تہوار ایک ایسا موقع بھی ہے جو ایک دوسرے کی حمایت اور قدر کرنے کے عزم کی علامت ہے۔ مودی نے کہا ’’تمام ہم وطنوں کو رکشا بندھن پر ڈھیروں نیک خواہشات، یہ تہوار بھائی اور بہن کے درمیان بے پناہ محبت کی علامت ہے۔دعاہے کہ یہ مقدس تہوار آپ کے رشتوں میں نئی مٹھاس لائے اور آپ کی زندگی میں سکھ ، خوشحالی اور خوش قسمتی لائے‘‘۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایکس پر پوسٹ کیا ’’تمام ہم وطنوں کو رکشا بندھن کے مقدس تہوار پر مبارکباد۔ بھائیوں اور بہنوں کے درمیان غیر متزلزل پیار اور محبت کے اس تہوار پر، میں سب کے سکون اور خوشحالی کے لیے پرارتھنا کرتا ہوں ‘‘۔جے پی نڈا نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ میں تمام ہم وطنوں کو بھائیوں اور بہنوں کے درمیان بے مثال محبت اور اعتماد کے مقدس تہوار رکشا بندھن پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔پرینکا گاندھی کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیٔر کرتے ہوئے لکھا ’’بھائی اور بہن کے درمیان اٹوٹ پیار اور محبت کے اس تہوار رکشا بندھن کی تمام ہم وطنوں کو بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات۔ پرارتھنا ہے کہ تحفظ کا یہ دھاگہ آپ کے مقدس رشتے کو ہمیشہ مضبوطی سے جوڑے رکھے۔‘‘کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ’’رکھشا بندھن کے مقدس تہوار پر سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد، بے پناہ محبت، غیر متزلزل پیار اور بھائی بہن کے انمول رشتے کی علامت ہے‘‘۔