سرینگر//وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر صدر اہسپتال سرینگر میں نئے آکسیجن پلانٹ کی کامیاب ٹرائل کی گئی۔کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافے اور بڑھتی ہوئی اموات کے پیش نظر وادی میں صحت نظام کو مزید تقویت دینے اور ضرورت پڑنے پر آکسیجن کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے ٹرائلز کئے گئے۔ آکسیجن پلانٹ کا کام شروع ہونے کے ساتھ ہی اسپتال میں مریضوں کو فراہم کرنے کیلئے مزید ایک ہزار لیٹر فی منٹ کے حساب سے آکسیجن دستیاب ہوگا۔ آکسیجن پلانٹ کی تنصیب کو یقینی بنانے کیلئے میکنیکل انجینئرنگ ڈیمپارٹمنٹ نے 2شفٹوں میں کام کرکے محض 96گھنٹوں میں پلانٹ کی تنصیب کو یقینی بنایا ۔ بلانٹ آئندہ چند دنوں میں کام کرنا شروع کردے گا۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے بھی اپنے ایک ٹویٹ میںبھی جانکاری دیتے ہوئے لکھا ہے کہ جی ایم سی سرینگر کے آکسیجن پلانٹ کے ٹرائلز کامیاب رہے۔