نئی دہلی//سپریم کورٹ نے صد فیصدووٹرس ویریفکیشن پیپرس آڈٹ ٹریل(وی وی پیٹ)کی توثیق کی ہدایت دینے سے متعلق عرضی منگل کو خارج کردی۔ جسٹس ارون مشرا کی صدارت والی تعطیلی بینچ نے چنئی میں واقع گروپ ٹیک فار آل کی عرضی خارج کردی۔ جسٹس مشرا نے تبصرہ کیا کہ یہ عرضی بے وجہ دائر کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا،‘‘جب ایک بڑی بینچ نے اس معاملے میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے ،توایسی عرضیوں کی سماعت تعطیلی بینچ کے ذریعہ کئے جانے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔’’ انہوں نے کہا،‘‘اس عرضی میں کیا ہے ؟اس میں کوئی دم نہیں ہے ۔ہم عرضی خارج کرتے ہیں۔’’یواین آئی