سرینگر//شیو راتری کا تہوار 11مارچ کو منایا جارہا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ فشریز کی جانب سے وادی کے مختلف ڈیپوئوں پر مچھلیاںدستیاب ہونگی ۔محکمہ فشریز کے چیف پروجیکٹ آفیسر کوکرناگ محمد مظفر بزاز نے اس سلسلے میں بتایا کہ محکمہ کی جانب سے وادی کے مختلف مچھلی فارموں اور یونٹوںپرشیوراتری کے پیش نظر ٹرائوٹ مچھلیاں دستیاب ہونگی تاکہ پنڈت برادری کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ سرینگر میں 9اور 10مارچ کو ٹرائوٹ مچھلیاں محکمہ کی موبائل وینوں میںفروخت کرنے کیلئے دستیاب رہیں گی ۔اس کے علاوہ جنوبی کشمیر کے کوکرناگ ، اچھہ بل اور ویری ناگ فارموں پر بھی مچھلیاں دستیاب رہیں گی ۔