عاصف بٹ
کشتواڑ //ضلع بار ایسوسی ایشن کشتواڑ کے انتخابات ضلع کورٹ کمپلیکس میں منعقد ہوے جہاں یکطرفہ مقابلے میں ایڈوکیٹ شیخ ناصر صدر منتخب ہوے۔ایڈوکیٹ وکاس کمار و ایڈوکیٹ ایم ایچ وازہ ممبر الیکشن کمیٹی کی زیرنگرانی مذکورہ عمل مکمل کیا گیا جس میں کل 48 وکلا شامل تھے جن میں سے 37 نے انتخابات میں حصہ لیکر اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ انتخابات کے نتایج کا اعلان دو بجے کیا گیا۔ شیخ ناصر حسین نے 37 میں سے 36 ووٹ حاصل کرکے یکطرفہ طور صدر منتخب ہوے جبکہ انکے حریف خورشید احمد کو ایک ووٹ ملا۔ 32 ووٹ لیکر سبھاش چندر شرما نائب صدر منتخب ہوئے جبکہ سعید عارف حسین 34 ووٹ لیکر جنرل سکریٹری منتخب ہوئے وہی 33 ووٹ لیکر ٹھاکر سمن بھنڈاری سکریٹری جبکہ 31 ووٹ لیکر اطل شرما خزانچی چنے گئے۔ بار کے نو منتخب صدر ایڈوکیٹ شیخ ناصر نے کہا کہ وہ سبھی کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور انکی ٹیم وکلا کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے کام کرئے گئی ۔انہوں نے کہاکہ کشتواڑ کی سیول سوسائٹی کو یقین دلانی چاہتے ہیں کہ ہم سب کے ساتھ ملکر مشکلات کو دور کرئیں ۔سیاسی و سماجی تنظیموں نے نو منتخب صدر کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ نئی ٹیم بے قصور کو انصاف فراہم کرنے کیلئے اہم رول ادا کرے گی۔