سرینگر//لبریشن فرنٹ نے مرحوم شیخ طارق کو انکی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔مرحوم کی یاد میںکل انکے گھر واقع چھانہ پورہ پر ایک تعزیتی مجلس منعقد ہوئی جس میں فرنٹ کے نائب چیئرمین ایڈوکیٹ بشیر احمد بٹ، سیکریٹری جنرل غلام رسول ڈار عیدی، زونل نائب صدر محمد صد یق شاہ، پیر عبدالرشید اور نذیر احمد حجام وغیرہ نے شرکت کی۔ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے فرنٹ قائدین نے کہا کہ شیخ طارق تحریک آزادی جموں کشمیر کے ایک ایسے مایہ ناز سپوت تھے جنہوں نے بہادری، شجاعت اور جرأت و استقامت کی نئی تاریخ رقم کی اور باقی لوگوں کیلئے ایک مثال بن گئے۔انہوں نے کہا کہ لبریشن فرنٹ کی تاریخ شہادتوں ،شجاعتوں ،وفاداری اور مسلسل جدوجہد کی تاریخ ہے اورطارق اِس عظیم تاریخ کا ایک سرخرو باب ہیں۔