ڈھاکہ//بنگلادیش میں موجودہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے قافلے پر حملے کے الزام میں 20 سال بعد حزب اختلاف کے 50 کارکنوں کو قید کی سزا سنا دی۔ رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کی موجودہ وزیراعظم شیخ حسینہ کے قافلے پرحملے کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا۔تمام افراد کیخلاف2002میں اس وقت کی اپوزیشن رہنماشیخ حسینہ کے قافلے پرپتھروں اورلاٹھیوں سے حملیکا الزام تھا۔عدالت نے اپوزیشن کے 50 کارکنوں کو 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ سزا پانے والوں میں بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سابق ممبر پارلیمنٹ بھی شامل ہیں جو حملے کے وقت اقتدار میں تھا۔بنگلادیش کے جنوبی شہر ستھکیرہ کی ضلع عدالت نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ استغاثہ شاہین مردھا نے میڈیا کو بتایا کہ سابق رکن پارلیمنٹ سمیت تین افراد کو دس سال قید اور باقیوں کو ساڑھے چار سال مختلف قید کی سزا دی گئی ہے۔