سرینگر/ /شہید ملت ٹوئنٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کے ساتویں سیزن کے دوسرے رائونڈ میں منگل کو دو اہم میچ شہید عرفان کرکٹ کلب بمقابل رائل سپورٹس حول اور ویلی بائز بمقابل ایف سی سی حول شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد کی موجود گی میں اسلامیہ کالج سرینگر میں کھیلے گئے۔منگلوار کو پہلے میچ میں رائل سپورٹس حول کی جانب سے معراج الدین کے شاندار 27 گیندوں میں 44 رن کی مدد سے شہید عرفان کرکٹ کلب کو ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ جیت کے لئے درکار 129 کو رائل سپورٹس حول نے انگز کے آخری اوور 3 وکٹوں کی سبقت سے حاصل کرلیا۔ معراج الدین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس میچ کی انعامی تقریب میں ایڈوکیٹ بشیر صدیقی اور آئی سی آئی سی آئی بنک بہوری کدل برانچ کے ہیڈ محمد اسلم بطور مہمان خصوصی تھے۔دن کے دوسرے میچ میںو یلی بائز بمقابل ایف سی سی حول ہوا جس میں ویلی بائز کو جیت کیلئے 136 کا ٹارگیٹ ملا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ویلی بائز کی شروعات اچھی رہی جس دوران انہوں نے انگز کی پہلی گیند میں ہی چوکا مار کا شائقین کے جوش میں ابھار دیا۔ تاہم وہ اچھی شروعات کو جیت میں بدلنے میں ناکام رہے اور محض 10 رن ٹارگیٹ سے دورپوری ٹیم آوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ رضوان احمد جنہوں نے 3 وکٹ لیں کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس میچ کے مہمان خصوصی نامور سماجی کارکن محمد شوک صاحب تھے ۔ اس موقعہ پر شہید ملت ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ کمیٹی کے سینئر ممبران ایس منظور، تنویر صدیق ، عاقب صدیق وغیرہ بھی موجود تھے۔