حسین محتشم
پونچھ//ڈی ڈی سی پونچھ یاسین محمد چوہدری کی ہدایت پر محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ضلع پونچھ نے ڈی ایس او پونچھ مولراج اُتم کی زیر نگرانی سپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں شہید عبدالمجید میموریل نائٹ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر شہید عبدالمجید کے والد ڈی ڈی سی پونچھ یاسین محمد چوہدری اور ایس ایس پونچھ یوگل مہناس نے باضابطہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پرضلع پونچھ کے تمام زیڈ پی ای اوز اور محکمہ فزکس کا عملہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے موجود رہا۔نائٹ ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ بجلی مناسب بجلی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس موقع پر نردوش کمار انچارج منیجر اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ، ایکس این پی ڈی ڈی، ریٹائرڈ زیڈ پی ای اوز نرجیت سنگھ اور ممتاز شہری موجود تھے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ وائی ایس ایس او الیون اور میڈیا الیون کے درمیان کھیلا گیا جسے میڈیا الیون نے 20رنز سے جیت لیا۔ میڈیا الیون کی طرف سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسٹر روی نے 45رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔اس موقع پر جرنلسٹ ایسوسییشن پہنچ کے صدر سردار رندیر سنگھ، نائب صدر احتشام حسین بٹ اور جنرل سیکرٹری سید نیاز شاہ موجود تھے جبکہ ٹیکنیکل کمیٹی کے پون کمار، پی ای ایل کنوینر کی نگرانی میں پوری لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہی ہے اور گورویندر سنگھ پی ای ٹی خواتین کو بااختیار بنانے جیسے رسمی کمیٹیوں نے بھی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔