چھاترو // جعفر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح آج چھاترو کے شیپ گراونڈ میں کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں مقررین نے شہید جعفر ملک جن کی یاد میں اس ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا جا رہا ہے کوواضح سماج و کرکٹ کھیل کے تئیں ان کی خدمات کو یاد کیا گیا، اس موقع پر الطاف حسین ملک، محمد احسان ملک، محمد عنایت اللہ ملک، محمد ابراہیم، ایاض احمد، رفاض احمد، محمد امین ،جواز حسین، عابد حسین بٹ، منشی رام ،بنسی لال و دیگران موجود تھے مقررین نے کہا کہ کھیل کود جہاں صحت مند زندگی کی ضمانت فراہم کرتی ہے وہیں آپسی بھائی چارہ امن و محبت دوستی کا پیغام لے کر آتی انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نوجوان کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جانا ہے تاکہ ہنر مند کھلاڑی بہتر کھیل مظاہرہ پیش کر سکیں انہوں نے کہا کہ یہاں کھلاڑیوں میں کرکٹ کے تئیں زبردست جذبہ ہے لیکن ان کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ ا س ٹورنامنٹ میں بہتر کھیل مظاہرہ پیش کریں تاکہ وہ مستقبل میں ریاستی و قومی سطح کے مقابلوں کے لئے اپنے کو تیار کریں ۔ٹورنامنٹ کے آغاز میں آج کل دو مقابلے کھیلے گئے جس میں پہلا مقابلہ نیو سٹار اور ایم سی سی کے درمیان کھیلا گیا جس میں ایم سی سی نے نیو سٹار کو با آسانی شکست دی جبکہ کھیلے گئے دوسرے مقابلے میں نائیک الیون نے ینگ سٹار کو ہرا کر مقابلہ میں جیت درج کی اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مقررین نے ٹورنامنٹ کے آرگنائزروں کی ستائش کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔