سرینگر//ضلع انتظامیہ سرینگر نے شہرسرینگر میں لاک ڈاؤن لگانے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے اور ضلع سری نگرکے اسپتالوں میں مناسب بستر اور آکسیجن کی فراہمی دستیاب ہے۔ ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر اعجاز اسد نے سوموار کویہاں صحافیوں کو بتایا کہ کوڈ19 کے معاملات میں اضافے کے پیش نظر لاک ڈاؤن لاگو کرنے سے متعلق انہیں کوئی فیصلہ موصول نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی اس سلسلے میں کوئی فیصلہ لیا جائے گا ، ہم ایک نفاذ کنندہ ایجنسی کی حیثیت سے اس کے مطابق ضروری اقدامات کریں گے۔ڈاکٹر اعجاز اسدنے یہاںدیگر اعلی پولیس افسران کے ساتھ مل کرکووڈ19قواعدوضوابط اوررہنما اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹروںکے خلاف مہم چلائی شروع کی ۔انہوں نے خبردارکیاکہ کووڈ19رہنما اصولوں یعنی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے پائے جانے والے افراد کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس دوران ڈاکٹر اعجاز اسد نے کہاکہ ہم نے اس بات کا یقین کرنے کیلئے ایک مہم چلائی ہے کہ ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی (ایس ای سی) کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پرمن وعن عمل کیاجائے۔کورونامریضوں کیلئے مخصوص اسپتالوںودیگرمراکز کوآکسیجن کی فراہمی کی دستیابی کے بارے میں پوچھے جانے پر ڈاکٹر اعجاز اسد نے کہا کہ آکسیجن کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں ہے اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی ہدایت پر انتظامیہ مزید آکسیجن پلانٹس لگارہی ہے ، جو جلد ہی کام میں لائے جائیں گے۔اسپتالوںمیں کورونا مریضوںکیلئے Bedsیعنی بستروں کی گنجائش کے بارے میں ، ڈپٹی کمشنر سری نگر نے کہا کہ فی الحال کافی بسترBeds دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہاکہBedsبھی انتظامیہ کے ذریعہ گذشتہ سال قائم کردہ کوویڈ19 نامزد مراکز میں کافی تعداد میں دستیاب ہیں۔