سرینگر//ٹریفک پولیس سری نگر نے جمعہ کو ایس کے آئی سی سی سری نگر میں ٹریفک نظام اور روڈ سیفٹی کے بارے میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں حکومت اور نجی شعبوںکے تمام فریقین کو ٹریفک نظام اور روڈ تحفظ کے امور پر تبادلہ خیال کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔ورکشاپ کی صدارت اے ڈی جی پی ٹریفک نے کی جبکہ اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر سرینگر ، چیف انجینئر آر اینڈ بی ، ایس ایس پی ٹریفک رورل کشمیر ، ایس ایس پی ٹریفک سٹی سری نگر ، چیف ٹاؤن پلانر ، اے ایس پی ٹریفک ، ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ ٹریفک سٹی ساؤتھ ، ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ ٹریفک سٹی ویسٹ اور ایس ڈی اے کے نمائندے کے علاوہ ، صدر میکسی کیب ایسوسی ایشن ، چیمبر اینڈ کامرس ، پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقین کے نمائندے بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ اس ورکشاپ کا انعقاد سری نگر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لئے تمام ا فریقین کے مشترکہ لائحہ عمل کو طے کرنے کے مقصد کے ساتھ کیا گیا تھا۔اس موقع پر اے ڈی جی پی ٹریفک۔ ٹی نمگیال نے شہر سرینگر میں ٹریفک کو آسان بنانے کی طرف اجتماعی انداز اپنانے پر زور دیا۔ایس ایس پی ٹریفک سٹی سرینگر . جاوید احمد کول نے مرکزی کاروباری علاقوں میں گاڑیوں کی نقل و حرکت کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنے میں ٹریفک پولیس سٹی سری نگر کو درپیش مسائل کے بارے میں پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ شرکاء سے تبادلہ خیال کیا ۔ٹرانسپورٹ پلانر محسن احمد نے حاضرین کو ایک حیرت انگیز پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ساتھ آگاہ کیا کہ ٹریفک کے جاری منظرنامے سے کیسے نمٹنا ہے اور گاڑیوں کی نقل و حرکت کو بہتر بنانے اور سڑک پر ہونے والے حادثات کو کم کرنے کے لئے کچھ تمام فریقین کو کردار ادا کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ورکشاپ کا اختتام اے ایس پی ٹریفک ڈاکٹر ظہور احمد وانی نے روڈ سیفٹی ماہ ، 2021 کے دوران ٹریفک پولیس سٹی سرینگر کی جانب سے ٹریفک بیداری پروگراموں کے اجتماعی اقدامات کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔