سرینگر//ڈائریکٹر ہاٹی کلچر نے سرینگر میں محکمہ کی جانب سے ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں کا معائنہ کیا اور وہاں تعینات آفیسران کو ہدایت دی کہ مقررہ مدت کے اندر اندر کام کو مکمل کریں۔ ڈائریکٹر ہاٹی کلچر اعجاز احمد نے چیف ہاٹی کلچرآفیسر سرینگر کے ہمراہ زووہ ا سینٹر کا دورہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ شہر میں ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں کا کام مقرر ہ مدت کے اندر اندر مکمل کیا جانا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ ان کاموں پر خصوصی نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔ ڈائریکٹر نے اس موقع پر بتایا کہ زوورہ سینٹر کو باغ مالکان اور فروٹ گرورس کیلئے کھول دیا جانا چاہئے تاکہ وہاں پر وہ جدید سائنسی تقاضوں کے بارے میں جانکاری حاصل کر سکے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ سرکار ہاٹی کلچر شعبے کو فروغ دینے کی خاطر زمینی سطح پر کام کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیدواربڑھانے کی خاطر اور نئی اقسام کے پھل دار پودے لگانے کے ضمن میں بھی اقدامات اْٹھائے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ سائنسی طور طریقوں سے باغ مالکان اچھا خاصا منافع کما سکتے ہیں لیکن اس کیلئے باغ مالکان کو ہاٹی کلچر ماہرین کے ساتھ مسلسل رابط رکھنا چاہئے تاکہ وقت پر سپرے کے ساتھ ساتھ دوسرے اہم کام کئے جاسکے۔ انہوںنے کہاکہ باغ مالکان اور فروٹ گروروس کو مرکزی معاونت والی اسکیموں سے فائدہ حاصل کرنا چاہئے۔ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ محکمہ ہاٹی کلچر کی جانب سے پوری وادی میں پلانٹیشن مہم شروع کی گئی ہے جس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔