سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیرا حمد خان نے کل شہر سرینگرمیں ٹریفک نظام میں باقاعدگی لانے کیلئے کئے جارہے اقدامات کاجائزہ لیا۔انہوںنے کہا کہ ان اقدامات سے پیدل چلنے والوں اور ٹرانسپورٹروں کو بہتر سہولیات دستیاب ہوں گی ۔صوبائی کمشنر نے اس سلسلے میں کل متعلقہ آفیسران کی ایک میٹنگ منعقد کی جس میں ترقیاتی کمشنر سرینگر ،کمشنر ایس ایم سی،وی سی ایس ڈی اے اوردیگر آفیسران نے شرکت کی۔جب کہ ٹرانسپورٹ کمشنر جموں اورآر ٹی او کشمیر نے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ کے دوران شہر سرینگر میں پارکنگ جگہوں ،کلر کوڈ سکیم ،چھاپڑی فروشوں کو مصروف سڑکوں سے ہٹانے ،ٹریفک لائٹس کو نصب کرنے اوردیگر اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایس ایم سی کو ہدایت دی گئی کہ وہ دس یوم کے اندر اندر ٹریفک لائٹس نصب کرے ۔صوبائی کمشنر نے ایس ایم سی کو پارکنگ سہولیات قائم کرنے کے سلسلے میں پیدا ہوئی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات کریں۔بعد میںصوبائی کمشنر نے ایس ایم سی،ایس ڈی اے اورٹریفک پولیس کو چھاپڑی فروشوں کے لئے مناسب جگہ دستیاب رکھنے کی ہدایت دی۔