سرینگر// سرینگر میونسپل کارپوریشن نے شہر میں گاڑیوں کو پارک کرنے کیلئے مزید3جگہوں کا انتخاب کیا ہے ۔سول لائنز میں زنانہ کالج کے باہر مولانا آزاد روڈ پر گاڑیوں کیلئے پارکنگ کی سہولت دستیاب رکھی گئی ہے ۔کرن نگر علاقہ میں ایس ایم سی نے مغل دربار اور سرینگر میونسپل کارپوریشن کے باہر گاڑیوں کو پارک کرنے کیلئے جگہ دستیاب رکھی ہے۔