سرینگر/ محکمہ ٹریفک نے سری نگر میں ٹریفک نظام کو درست کرکے راہگیروں و مسافربردار گاڑیوں کی نقل و حمل کو آسان بنانے کے لئے جامع مہم شروع کی۔ سٹی ٹریفک پولیس چیف مظفر شاہ کی قیادت میں عملے نے پیر کو سری نگر کے کرن نگر اور صدر ہسپتال کے باہر درجنوں گاڑیوں جن میں آٹو رکشا،موٹر سائیکل وغیرہ بھی شامل تھے، کو غلط پارکنگ اور ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں ضبط کیا گیا۔اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک سٹی مظفر احمد شاہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی بلال خلل نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لئے یہ مہم شروع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ غلط پارکنگ جہاں ٹریفک جام کا سبب بن جاتی ہے وہیں راہگیروں کو بھی چلنے پھرنے میں نا قابل برداشت مشکلات پیدا کر دیتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کئی مقامات پر پارکنگ سہولیات دستیاب ہونے کے باوجود بھی لوگ غلط پارکنگ کرتے ہیں جو گوناگوں مشکلات کا باعث بن جاتی ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس چیف مظفر شاہ نے کہا کہ جو لوگ غلط پارکنگ کرنے یا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے سے باز نہیں آئیں گے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔مظفر شاہ نے کہا کہ اسپتالوں تک جانے الے سڑکوں سے ترجیجی بنیادوں پر بھیڑ بھاڑ اور تجاوزات کو ہٹایا جائے گا تا