جموں// چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے سرینگر واٹر ٹرانسپورٹ سسٹم کے پہلے مرحلے کو چالو کرنے کے خدو خال پر غور و خوض کیا ۔ وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل ، سیکرٹری پی ایچ ای اور آئی اینڈ ایف سی انوج ملہوترہ ، ٹریفک ایڈوائیزر جے اینڈ کے اور مختلف محکموں کے سینئر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ مختلف محکموں او ر حکام جن میں آئی اینڈ ایف سی ، سیاحت ، ٹرانسپورٹ ، آر اینڈ بی اور پی ڈی ڈی کے رول کے بارے میں میٹنگ میں تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ ان کے علاوہ ایس ایم سی ، ایل اے ڈبلیو ڈی اے اور جے اینڈ کے ایس ڈبلیو آر آر اے محکموں کا بھی سرینگر واٹر ٹرانسپورٹ کو چالو کرنے میں اہم رول ادا کرنا ہو گا ۔