سرینگر// شہر خاص کے معروف تاجر غلام حسن گانی (بیڈابا ) ساکن ایشان صاحب زینہ کدل کل مختصر علالت کے بعد رحلت کرگئے ۔اس کی نماز جنازہ آج یعنی بدھ کو صبح11بجے خانقاہ معلی میں پڑھی جائے گی ۔دریں اثناء جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض ہمدانی نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔