سرینگر// حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق نے سرینگر میں شہرخاص کے لئے تعمیر ہونے والے دروازے (باب الاقبال) کو مصنوعی اقدام سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہرخاص کو گذشتہ کئی دہائیوں سے انتقامی اور آمرانہ پالیسی کا سامناہے۔ میرواعظ نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ’گیٹ وے کی تعمیر سے لوگوں کو شہرخاص کی طرف متوجہ کیا جارہا ہے۔ لیکن اسی شہرخاص پر گذشہ کئی دہائیوں سے انتقامی اور آمرانہ پالیسی سے کام لیا گیا۔ یہاں کے لوگوں کو مسلسل کرفیو، پابندیوں اور ہراسانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بنیادی مسئلے کو حل کرنے کے بجائے مصنوعی اقدامات اٹھانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا‘۔