سرینگر//ڈےموکرےٹک پولٹےکل مومنٹ کے محبوس لےڈ ر شکےل احمدبٹ سنٹرل جےل سرےنگر مےں سخت علےل ہو ئے ہےں جس کے بعد انہےں جمعہ کو تشوےش ناک حالت مےں علاج ومعالجہ کےلئے سنٹرل جےل سے چسٹ ڈےزےز اسپتال سر ےنگر منتقل کےا گےا۔ اس دوران پارٹی نے ان کی مسلسل گرفتاری کی مذ مت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کو کوئی گزند پہنچی تو اسکی ساری ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ موصولہ بےان مےں پارٹی کے ضلع صدرسرےنگر محمد عمران نے جےل مےںشکےل احمد بٹ کی بگڑ تی صحت پر تشوےش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ شکےل احمد جےل کے اندر مختلف بےمارےوں مےںمبتلاہوئے ہےں جس کی وجہ سے اسکی صحت کافی بگڑ گئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ شکےل احمدبٹ کی سنٹرل جےل مےں اس قدر حالت خراب ہوئی ہے کہ جمعہ کو انہےں تشوےش ناک حالت مےں علاج ومعالجہ کےلئے سنٹرل جےل سے چسٹ ڈےزےز اسپتال سر ےنگر منتقل کےا گےا۔ انہوںنے کہا کہ جےل مےں نامعقول طبی سہو لےات کی وجہ سے شکےل احمد بٹ کی حالت مزےد ابتر ہوتی جارہی ہے۔ محمدعمران بٹ نے پارٹی کے محبوس چےف کارڈنےٹر شکےل احمدبٹ کی فوری رہائی پر زور دیتے ہوئے ایمنسٹی انٹرنیشنل اور حقوقِ بشر کی دیگر تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس لاقانونیت کا فوری طور پر نوٹس لیں اور آزادی پسند شکیل احمد بٹ کی رہائی کے لےے اپنے اثرورسوخ کو بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ شکےل احمد بٹ کو سال چھ ماہ قبل حراست مےں لےا گےا اور تب سے آ ج تک وہ سنٹرل جےل مےںمقےد ہے ۔