،شوپیان//جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں حزب المجاہدین سے وابسطہ جنگجوئوں زُبیر احمد تورے اور ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے مزید چار جنگجوئوںکے پوسڑ چسپاں کیٔ گیٔ ہیں ۔ضلع کے پورے مین ٹائون میں دیواروں پر تورے اور اُسکے ساتھوں کے پوسٹرس چسپاں پاے ٔ گیٔ۔سیکورٹی ایجنسیوں کے مُطابق زُبیر احمد تورے عمر 27 سال ساکنہ بنہ بازار شوپیان پی ایس اے ٔ کے تحت حراست میں تھا اور وہ پولیس کی حراست سے فرار ہوکر جنگجوؤں کی صف میں شامل ہوگیا اور ڈسڑکٹ کورٹ کمپلکس شوپیان میں تُرے اور اسکے ساتھیوں پرپانچ رایفلیں اُڑانے کا الزام ہے ۔تُرے جو کہ بنہ بازار شوپیاں کا رہنے والا ہے کے بارے میں اطلاع دینے پر پانچ لاکھ روپے کا نقد انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ زُبیر احمد نے 14 مئی کی شام کو قریب پانچ منٹ طویل ویڈیو بیان جاری کر کے حز ب المجاہدین میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا۔زُبیر نے ویڈیو بیان میں کہاں کہ وہ چار برسوں تک مسلسل جیل میں مقید رہا اور ایک کے بعد ایک اس پر آٹھ مرتبہ پی ایس اے پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا۔