شوپیان//اننت ناگ میں جمعرات کو جنگجوؤں اور سی آر پی ایف کی ایک پیٹرولنگ پارٹی کے بیچ ہونے والی فائرنگ کے دوران شوپیان کے ایک جوان سال طالب علم کی ہلاکت کے خلاف ضلع شوپیان میں اتوار کو تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال رہی۔اس دوران کئی علاقوں میں شدید جھڑپوں کے دوران 8افراد کو چوٹیں آئیں جن میں دو کو سرینگر منتقل کردیا گیا۔ اتوار کو کنی پورہ،علالپورہ،گاگرن اور میمندر میں مظاہرین اور پولیس فورسز کے بیچ جھڑپیں ہوئیں۔اس دوران قصبہ میں تمام دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے تاہم کچھ پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھلے رہے ۔ادھر بنہ بازار میں سنیچر کی شام فورسز اور مظاہرینکے بیچ پتھراؤ کے دوران 8 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کو سرینگر منتقل کیا گیا اس حوالہ سے میڈیکل اسپرانٹنڈنٹ شوپیان نے بتایا کہ کچھ زخمیوں کو ضلع اسپتال لایا گیا تھا جنکا علاج کیا گیا۔ادھرپلوامہ کے مضافاتی علاقے کریم آباد میں فورسز نے دوران شب 4نو جوانوں کی گر فتاری عمل میں لائی ۔گر فتاریوں کے خلاف علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے ۔گر فتار کئے گئے نو جوانوں کی شناخت جاوید احمد راتھر،یاور احمد شیخ ،فیصل ٹائیگر اور بلال احمد گنائی کے بطور کی گئی ہے ۔