شوپیاں// جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں پیر کو نوجوان کی لاش ایک باغ سے بازیاب ہوئی ہے۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ نوجوان 20 برسوں کا ہو سکتا ہے اور اس کی لاش کڈگام شوپیان کے باغ سے برآمد ہوئی ہے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ لاش کو تحویل میں لے لیا جائے گا اور شناخت کے بعد آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ موت کی وجہ پوچھنے پر افسر نے کہا کہ یہ تحقیقات کا موضوع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں قریب سے ایک سرنج ملی ہے اور آیا یہ اس نے استعمال کی تھی یا کسی اور نے کھیت میں پھینکی تھی، یہ تحقیقات کے بعد سامنے آئے گا۔