شوپیان// شوپیان میں فورسز نے 2دیہات کا شبانہ کریک ڈائون کر کے 9نوجوانوں کو حراست میں لیا۔پولیس وفورسزاہلکاروں نے دوران شب قریب2بجے ڈارشالنواورگنڈی درویش نامی 2 دیہات میں کئی گھروں میں پے در پے چھاپے ڈالے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ چھاپوں کے دوران کئی مکانوں کی توڑ پھوڑ بھی کی گئی جبکہ کئی افراد کو پیٹا گیا۔شبانہ کارروائیوں کے دوران فورسز نو ا ز ا حمد ڈ ا ر ، شبیر ا حمد شیخ ، جہانگیراحمدمیر،بلال احمدڈار،شوکت احمدڈار،آصف احمدپال،ذیفان فیاض اورمزمل احمدشیخ کوگرفتارکرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔