شوپیان//ترقیاتی کمشنر شوپیان محمد اعجاز اسد نے کل آفیسران کی ایک میٹنگ میں ضلع میں موسم سرما اوربرف ہٹانے کی تیاریوں کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ کسی بھی امکانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے افرادی قوت اورمشینری کو تیاری کی حالت میںرکھا گیا جب کہ منی سیکریٹریٹ میں کنٹرول روم کا قیام بھی عمل میںلایا گیا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ محکمہ ایم ای کو 706کلومیٹر سڑکوں پر سے برف ہٹانے کی ذمہ داری ہے جب کہ محکمہ تعمیرات عامہ 76کلومیٹر سڑکوں سے برف ہٹائے گا۔اس موقعہ پر آفیسران نے ترقیاتی کمشنر کو بتایا کہ موسم سرما اورناسازگار موسمی حالات سے نمٹنے کیلئے پہلے ہی تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔جب کہ بجلی ،اشیائے خوردنی اورپینے کے پانی کی بلا خلل سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔