شوپیان // شوپیان میں 8افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق عمل میں لایا گیا ہے۔انہیں کوٹ بلوال جیل منتقل کردیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ شوپیان پولیس نے حال ہی میں مختلف علاقوں سے چھاپوں کے دوران کئی افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جن کیخلاف کیس درج کئے گئے اور انہیں نقص امن کیلئے خطرہ قرار دیا گیا۔ جن 8افراد پر سیفٹی ایکٹ کا اطلاق کیا گیا ہے ان میں محمد حسین وگے ولد غلام محمد ساکن ہمہونہ ناگہ بل نامی حریت رکن بھی شامل ہے جو گذشتہ ڈیڑھ برس سے کورٹ بلوال میں ہے۔اس پر دوسری بار سیکٹی ایکٹ کا اطلاق کیا گیا ہے۔اسکے علاوہ،غلام جیلانی گتو ولد مرحوم عبدالعزیز ساکن ملک محلہ شوپیان،عابد احمد شاہ ولد معراج الدین ساکن بالا نوپورہ، فیصل امین میر عرف چھوٹا گیلانی ولد محمد امین ساکن بونہ بازار شوپیان نامی نوجوان بھی شامل ہیں۔علاوہ ازیںشکیل احمد ٹھوکر ولد غلام قادر ساکن میمندر شوپیان اورامتیاز احمد ڈار ولد عبدالخالق ساکن پہنو شوپیان پر بھی سیفٹی ایکٹ لگایا گیا ہے تاہم انہیں ابھی تک جموں منتقل نہیں کیا گیا ہے۔محمد لطیف ڈار ولد عبدلغنی ساکن زوورہ شوپیان، پچھلے 3برسوں سے بند ہیں ،اس پر دوسری بار سیفٹی ایکٹ لگایا گیا ہے۔ اور ایک ماہ سے قیدبلال احمد بٹ ولد مرحوم غلام رسول ساکن چک چولند شوپیان شامل ہیں۔