سرینگر/جنگجوئوں نے جمعرات شام دیر گئے جنوبی کشمیر کے شوپیان قصبہ میں ایک پولیس کیمپ پر حملہ کیا۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ جنگجوئوں نے شوپیان کے گاگرن علاقے میں واقع ایک پولیس کیمپ پر گرینیڈ دے مارا۔ مذکورہ کیمپ انڈین ریزرو پولیس (آئی آر پی) بٹالین کا ہے جہاں اسسٹنٹ سپر انٹنڈنٹ آف پولیس( اے ایس پی) کا دفتر بھی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ جنگجوئوں نے گرینیڈ داغنے کے بعد کیمپ پر فائرنگ بھی کی جس کے جواب میں کیمپ کے بنکر میں تعینات اہلکاروں نے بھی گولیاں چلائیں۔
تاہم طرفین کی فائرنگ سے کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔