بارہمولہ+شوپیان / /کیگام شوپیان میںمیں مشتبہ جنگجوئوں نے ایک میوہ تاجر کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔اس دوران بارہمولہ پولیس سٹیشن پر گرینیڈ پھینکا گیا ۔سنیچر شام دیر گئے قریب سات بجے اسلحہ برداروں نے کیگام نامی گائوں میں 30سالہ میوہ بیوپاری مختار احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ پر اپنے گھر کے باہرگولیاں چلائیں۔تین گولیاں اسکی ٹانگوں پر جا لگیں ،جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور اسے پہلے پلوامہ اور بعد میں صدر اسپتال سرینگر منتقل کردیا گیا۔اس دوران جنگجوئوں نے سنیچر کی شام دیر گئے قریب سو ا سات بجے پولیس سٹیشن بارہمولہ پر گرینیڈ پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔البتہ دھماکے کے بعد کچھ گولیاں چلنے کی آوازیں بھی آئیں۔