شوپیاں//شوپیان میں محکمہ صحت کی جانب سے مختلف علاقوں میں نجی طبی مراکز کی جانچ پڑتال کے دوران دو ڈینٹل کلنکوں اور ایک حجام کی دُوکان کو سیل کردیا گیا ۔ چیکنگ کے دوران محکمہ صحت کی ٹیم نے شوپیاں کے ویہل علاقے میں دو ڈینٹل کلنکوں کو رجسٹریشن نہ ہونے کی پاداش میں اور ایک حجام کی دُکان میں بہتر سامان نہ پانے پر سیل کردیا ۔اس موقعہ پرٹیم میں شامل افسران نے کہا کہ ضلع شوپیاں کے مختلف علاقوں میں غیر قانوی طریقے سے چلائے جارہے ہیلتھ کلنکوں کی شکایت کی بناپر محکمہ نے مہم شروع کردی ہے جوکہ آئندہ بھی جاری رہے گی ۔