شوپیان//جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں تیندوے کے حملے میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد محکمہ وائلڈ لائف اور مقامی لوگوں نے کافی مشقت کے بعد تیندوے کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔اتوار کی دوپہر ضلع شوپیان کے میمندر کی رہائشی بستی میں ایک تیندوا نمودار ہوا جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا اور لوگ بھاگنے لگے۔ اس دوران تیندوے کو جب پکڑنے کی کوشش کی گئی تو وہ حملہ آور ہوا جس کے باعث محکمہ وائلڈ لائف اہلکار سمیت چار افرادزخمی ہوئے جن میں دو کوشدید چوٹیں آئیں اور انہیں سرینگر منتقل کردیا گیا۔ شدید زخمی ہونے والوں میں مشتاق احمد گنائی بھی شامل ہے۔بعد میں وائلڈ لائف محکمہ کے عملے نے تیندوے کو پکڑنے کیلئے پنجرہ ڈال دیا اور اسے بیہوش کرنے کیلئے اس پر انجکشن کا استعمال کیا۔ بعد میں تیندوے کو داچھی گام پارک لیجایا گیا۔