عظمیٰ نیوز سروس
شوپیان//شوپیاں ضلع کے ہیر پورہ علاقے میں ہفتہ کو اخروٹ کے درخت سے گر کر ایک شخص لقمہ اجل بن گیا۔حکام نے بتایا کہ متوفی کی شناخت بشیر حسین بنیا ولد نور حسین بنیا ساکن رنگ مرگ سیدو کے بطور ہوئی ہے۔اسے علاج کیلئے ضلع ہسپتال شوپیان منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی۔واضح رہے کہ رواں ہفتے میں اخروٹ کے درخت سے گرنے کا یہ چوتھا واقعہ ہے جس میں 4افراد لقمہ اجل بن گئے۔