سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان کے ناگہ بل، زورہ گاوں میں ایک ہی کنبہ کے سات افراد پر اسرار طور بیہوش ہوگئے ۔یہ واقعہ گذشتہ شام پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ بیہوش افراد کو فوری طور ضلع اسپتال شوپیان منتقل کیا گیا جہاں اُنہیں بعد میں ہوش آگیا۔
تاہم سپتالی ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کوصدر اسپتال سرینگر بھیجا گیا تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جاسکے کہ انہوں نے ایسی کس چیز کا استعمال کیا تھا جس سے وہ بیہوش ہوئے تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ کنبہ کے افراد گذشتہ روز بعد دوپہر کی چائے پینے کے بعد اچانک بیہوش ہوگئے۔