ہندوارہ// شوپیا ں میں بے گناہ شہریو ں پر فوج کی جانب گولیاں چلانے کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید نے کہاکہ نئی دلی نے فوج کو کشمیریو ں کو مارنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔انہوں نے کہا کہشوپیاں میں کل ہوئی ہلاکتو ں کا بالکل کوئی بھی جواز نہیں ہے ۔جس طرح سرکاری فوج اب صرف فرضی کہا نیا ں بناکر شک کی بنیاد پر کشمیریو ں کو گولیو ں سے بھون رہی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے جبکہ ایک طرف شوپیا ں میں 6نہتے شہریو ں کو گولیا ں مار کر جا ں بحق کیا گیاتو دوسری طرف سپریم کو رٹ نے کشمیریو ں کے جذبات سے کھلواڑ کر کے میجر آدیتیہ کے خلاف اقدام قتل کیس پر روک لگا کر کشمیریو ں کے زخمو ں پر نمک چھڑک دی اور اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہعدلیہسے لیکر سیاسی قیادت تک فوج کی قتل و غارت گری کو قومی خدمت سمجھ کر شاباشی دے رہی ہے ۔وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی سرکار کی طرف سے سپریم کورٹ میں میجر آدیتہ کے خلاف ایف آئی آر کے متعلق نرم رویہ کرنے اور حقائق کو تو ڑ و مروڑ کر پیش کرنا نہ صرف افسوس ناک ہے بلکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ محبوبہ مفتی سرکار بے بس ہے اور کشمیریو ں کاقتل عام روکنا اس کے بس کی بات نہیں ہے ۔انجینئر رشید ہندوستانی میڈیا پر بھی برس پڑے اور کہا کہ بیشتر چنلیں نہ صرف اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریو ں سے بھاگ رہے ہیں بلکہ ان کی ہی شہہ پر فوج کشمیریو ں کو بلا جواز گولیو ں کا نشانہ بناتی ہے تاکہ ہندوستانی لوگو ں کو یہ تا ثر دیا جاسکے کہ فوج نہ صرف قوم پرست بلکہ زبردست بہادر ہے ۔انجینئر رشید نے عالمی برادری کی مجر مانہ خاموشی پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کشمیرمیں مسلم انتہا پسندی کی ہوا کھڑی کر رہی ہے اصل میں ان کے عزائم اہل کشمیر کی سیاسی تحریک کو بد نام کرنا اور کشمیریو ں کے مارنے کو جواز فراہم کرناہے ۔انجینئر رشید نے ہندوستانی فوج کی قیادت سے سوال کیا کہ اس کے ان دعوئو ں کی اعتباریت کہا ں گئی جس کے مطابق فوج نے صرف خود کو نظم و نسق کا پابند بلکہ عوام دوست ہونے کا روز دعویٰ کرتی تھی ۔انجینئر رشید نے کشمیریو ں سے متحد ہوکر سیاسی جد و جہد کو مضبوط بنانے کی اپیل کی اور کہا کہ بکھری ہوئی قیادت اور منتشر ذہن کشمیریو ں کی تباہی کی ایک بڑی وجہ ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہندوستانی وزیر دفاع نر ملا سیتا رمن نے جس طرح کچھ روز قبل افسپا کے حق میں قصیدے پڑھے تھے ۔دراصل فوج نے اسے شہ پاکر شوپیا ں میں 6بے گناہ شہریو ں کو موت کے گھاٹ اتارا