عظمیٰ نیوزسروس
شوپیان// زینہ پورہ شوپیان میں جمعرات کو ایک ٹرک اور کار کے درمیان تصادم میں کم از کم تین افراد زخمی ہو گئے۔اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ تصادم کے باعث ٹرک اور کار دونوں کو کافی نقصان پہنچا۔زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے زینہ پورہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تصادم کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔