نئی دلی// وزیراعظم عمران خان اور نریندرمودی کے درمیان پہلی ملاقات کرغزستان میں ہونے کا قوی امکان ہے۔کرغزستان میں 13 اور 14 جون کو ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سائیڈ لائن میں وزیراعظم عمران خان اور نریندرمودی کے درمیان ملاقات کے قوی امکانات ہیں۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزارت خارجہ کے ذرائع نے ہمسائیہ ممالک کے سربراہان کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔ دونوں ممالک کے حکام ملاقات کے ایجنڈے کی تیاری میں مصروف ہیں۔عمران خان کا وزیر اعظم کاعہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں رہنماوئں کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہوگی۔این ڈی ٹی وی کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے ابھی تک اس بات میں کچھ نہیں بتایا تاہم اس بات کا عبدیہ دیا ہے کہ اگر بات چیت ہو بھی گئی تو بھارت کی وہی سرخ لکیر ہوگی کہ امن اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی اور پاکستان جب تک دہشت گردی کا ڈھانچہ تباہ نہیں کرتا دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات استوار کرنے میں رکاوٹ موجود رہے گی۔