بڈگام/نمائندہ عظمی/ ضلع بڈگام کے کھاگ علاقے میں بدھ کو فورسز نے شنگلی پورہ نامی گاؤں میں تلاشی کے دوران کئی ایک بستیوں میں رہائشی مکانات کی تلاشی لی ۔فوج ، ایس او جی اورپولیس کی اس مشترکہ تلاشی کارروائی میں شنگلی پورہ کے آہنگر محلہ، چھانہ محلہ، کھو کھر محلہ اور ڈارن پورہ نامی بستیوں کو بدھ کی صبح کو فوج نے محاصرے میں لیا اورکئی رہائشی مکانات کی تلاشی لی۔ تاہم یہ محاصرہ دوپہر کو ہی پر امن طور سے اٹھایا گیا۔اس دوران بڈگام میں پولیس نے اومپورہ میں جموں و کشمیر بینک کے پاس ایک ہتھ گولہ برآمد کرتے ہوئے ممکنہ حادثے کو ٹال دیا۔