سرینگر// کلچرل اکیڈیمی کے سیمینار ہال لال منڈی میں کل کالی داس تھیٹر اور جموں وکشمیر فکش رائٹرس گلڈ کے اشتراک سے کشمیری زبان کے معروف فکشن نگار ڈاکٹر سوہن لال کول کی ناول ’’ دید ‘‘ کی رسم رونمائی کی ہوئی۔تقریب کی صدارت غلام نبی خیال نے کی جبکہ ایوان صدارت میں فاروق نازکی، وحشی سعید اور ڈاکٹر عزیز حاجنی موجود تھے۔ کالی داس تھیٹر کے صدر عیاش عارف نے مہمانوں کا اسقبال کیا۔نوجوان نقاد عادل محی الدین نے ناول پر ایک مفصل مضمون پڑھا اور پروفیسر رتن لال تلاشی کا تحریر کردہ مقالہ ولی محمد خوش باش نے پڑھا ۔تقریب کی نظامت معروف ادیب محمد امین بٹ نے کی جبکہ گلڈ کے جنرل سیکریٹری سلیم سالک نے شکرانہ کی تحریک پیش کی۔