سیول//شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ نے ایک نئے ہوائی جہاز شکن دفاعی میزائل سسٹم کی لانچنگ کا مشاہدہ کرنے کے بعد پورے ملک میں بڑے پیمانے پر اس کی پیداوار اور تعیناتی کا حکم دیا۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے سی این اے نے بتایا کہ یہ تجربہ نیشنل ڈیفنس سائنس نے کیا تھا۔تاہم، ایجنسی نے ہتھیار کے بارے میں نہ تو زیادہ معلومات دی، نہ ہی لانچ کے وقت کے بارے میں بتایا ۔ کے سی این اے نے بتایا کہ طیارہ شکن میزائل سسٹم کے آغاز کا مشاہدہ کرنے کے بعد کم جونگ نے کہاکہ "اس میزائل نظام کے آپریشنل کارکردگی کو مکمل طور پر آزمایا جا چکا ہے اور پورے ملک میں اس کو تعینات کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر اس کو تیار کیا جانا چاہئے ، تاکہ ہم اپنی فضائی حدود مضبوط کر سکیں اور دشمن کے کسی بھی حملے کا جواب دے سکیں"۔ اس سے پہلے اقوام متحدہ کی پابندیوں کے بعد 23 مئی کو بھی شمالی کوریا نے درمیانی فاصلے والے بیلسٹک میزائل کے 'کامیاب' پروجیکشن کی تصدیق کی تھی۔رائٹر۔