سرینگر //شمالی کمان کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل ڈی انبو نے وادی کے سرحدی چوکیوں کا دورہ کیا اور دراندازی روکنے اور آپریشنوں کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔ شمالی کمان کے کمانڈر نے آنے والے مہینوں میں دراندازی کو روکنے کی ہدایات دیکر فوج کو متحرک رہنے کیلئے کہا۔آرمی کمانڈر نے فوجی آفیسروں اور جوانوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما میں چلینجوں کا سامناکرنے کے لئے ہمیں دشمن کا مقابلہ کرنا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ آرمی کمانڈر نے فارمیشنوں کا بھی دورہ کیا جس میں شریف آباد اور اونتی پورہ شامل ہیں ،اور انہیں زمینی حالات کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی ۔