سرینگر//شمالی کمان کے کمانڈر لفٹنٹ جنرل ڈی انبو نے کل وادی کا دورہ کیا اور شمال اور جنوبی کشمیر میں سیکورٹی کا جائزہ لیا ۔آرمی کمانڈر نے جوانوں کے ساتھ ملاقات بھی کی ۔انہوں نے فوج کے کام کرنے کے طریقہ کی سراہنا کی جس طرح وہ اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ آرمی کمانڈر نے اس موقعہ پر تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو ایک ساتھ مل کر کام کرنے پر زور دیاتاکہ کشمیر میں ہر کوئی محفوظ رہے اور امن قائم رہے۔ دورہ کے دوران جرنل انبوکے ساتھ چنار کور کے کمانڈر لفٹنٹ جنرل جے، ایس، سندھو بھی تھے۔