سرینگر//پولیس نے شمالی ضلع کپوارہ کے ٹیٹوال علاقے میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔بر آمد شدہ ہتھیاروں میں پانچ پستول،10میگزین اور138گولیاں شامل ہیں۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ٹیٹوال کے گنڈی شارٹ گاوں میں کوئی مشکوک بیگ موجود ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ پارٹی جائے مقام پر پہنچی اور کالے رنگ کے بیگ کی تلاشی لی جس میں سے5پستول،10میگزین،138گولیوں کے راونڈ اور بسکٹ بر آمد ہوئے۔
اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر78کے تحت معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔