سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں سیکورٹی فورسز نے سنیچر کے روز کئی علاقوں کو محاصرے میں لیکرتلاش کارروائی عمل میں لائی۔
اطلاعات کے مطابق فوج،سی آر پی ایف اور پولیس کے ایس او جی اہلکاروں نے مشترکہ طور سوپور کے بٹہ پورہ، سنگرام پورہ،خوشال متو،مسلم پیر، بابا یوسف،شلپورہ اور دیگر علاقوں کو محاصرے میں لیکر وہاں گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی۔
اطلاعات میںپولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ یہ کارروائی علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاعات کے بعد عمل میں لائی گئی۔