سرینگر/شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں بدھ کو فورسز کے ساتھ مختصر معرکہ آرائی کے دوران تین عسکریت پسندجاں بحق ہوگئے۔
یہ معرکہ آرائی بارہمولہ کے بنر نامی گائوں میں پیش آئی۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق تین عسکریت پسندوں کو مختصر معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق کیا گیا۔جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوپائی تھی۔
آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فورسز کا آپریشن جاری تھا۔
اس سے قبل فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے بنر گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ۔
اس دوران علاقے میں موجود جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان گولیوں کا بھی تبادلہ ہوا جس کے بعد فورسز نے محاصرہ مزید سخت کیا ۔
ایس ایس پی بارہمولہ امتیاز حسین نے جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان گولیوں کے تبادلے کی تصدیق کی۔