سرینگر//حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں جپسم سلائیڈ کے نیچے آنے کے بعد کھدائی کرنے والی مشین کا ایک آپریٹر جاں بحق ہوگیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق شبیر احمد بیگ ولد محمد حنیف بیگ ساکن جباڈر بجہامہ بونیار نالوسہ اوڑی میں کام میں مشغول تھا جب وہ گرنے والی جپسم سلائیڈ کے نیچے آکر مشین سمیت دفن ہوگیا۔
شبیر کو ملبے سے نکال کر پی ایچ سی بجہامہ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
ایس ایچ او بجہامہ نثار احمد نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔